جواں سال عالم دین مولانا طارق ثقافی کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہلسنت سرنکوٹ

0
0

کے صدر مولانا عبدالمجید قادری کا لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت
منظورحسین قادری
سُرنکوٹ ؍؍ریاسی مہور کے دور افتادہ سنگلاخ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار عالم دین مولانا طارق ثقافی کے اچانک انتقال پرملال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اہلسنت سرنکوٹ کے صدر مولانا عبدالمجید قادری نے جمعہ کے موقع پر عوام سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مولانا طارق ثقافی کی ابتدائی تعلیم وتربیت دارالعلوم رضویہ سلطانیہ سے ہوئی بعد ازاں کیرلہ کے معروف و نامور شہرہ آفاق شاہکار الثقافتہ السنیہ سے فراغت پائی اور ذہانت وفطانت اور منکسراااالمزاجی کے تئیں ہر خاص وعام میں مقبول تھے اچانک قدرتی موت کی آغوش میں آکر قوم وملت دوست واحباب کو داغ مفارقت دے گئے جس پر خطہ پیر پنچال ووادی چناب کے علماء کرام کے مسلسل تعزیاتی پیغامات موصول ہورہے ہیں وہیں جاعت اہل سنت سرنکوٹ کے صدر نے علما ء کرام وعوام کی تائید سیرب لم یزل کے حضور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین و پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی تلقین کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا