ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کی نماز جنازہ میں شرکت
منظور حسین قادری
سُرنکوٹ ؍؍سرنکوٹ کے معزز گھرانے کے چشم چراغ دانشورکہنہ مشق سیاسی وسماجی کارکن الحاج محمد بخش مرض الہٰی سے اچانک واصل بحق ہوئے جبکہ وہ آبائی گھر دندی دھڑہ سے سرنکوٹ آرہے تھے کہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث برموقع انتقال یوگیا بعد نماز جنازہ سرنکوٹ قصبہ میں نماز جناز ہ ادا کی گئی بعد ازاں آبائی گاؤں دندی دھڑہ میں ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے نماز جنازہ میں شرکت کی شام 5 بجے لواحقین ومحبین نے اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا واضح ہو ک مرحوم پچھلی چھ دہائیوں سے انڈین نیشنل گانگریس کے محرک کارکن رہے جو سابق ایم ایل سرنکوٹ چوہدری محمد اسلم لسانوی کے دائیں بازو مانے جاتے ہیں دوراندیشی معاملہ فہمی معاشرہ وسوسائٹی کے تصفیہ طلب معمہ جات کے سلجھاؤ کے نشیب وفراز سے واقف باہمی فیصلہ جات کے ماہر تھے انھیں خدمت خلق کا جذبہ قدرتی ودیعت تھا جس کی وجہ سے وہ ہردل العزیز تھے روزنامہ لازوال کے ذریعہ کئی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی وتعزیت پیش کی ہے بالخصوص ایگزیکیٹیو انجنیئر پی ڈی ڈی فضل احمد کوہلی ایگزیکیٹیو انجیئر ایریگیشن محمد اسلم کوہلی شکیل احمد کوہلی وسوگوار کنبہ کو صبر وتحمل کی تلقین کی ہے