اس طرح کے ایونٹس طلبہ برادری کے لیے فائدہ مندہیں : پرنسپل کالج پروفسیر جسبیر سنگھ
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ //ڈیپارٹمنٹ آف عربی جی ڈی سی سرنکوٹ نے "کلاسیکل عربی ادب کی تاریخ” کے موضوع پر ایک آن لائن قومی سطح کا کوئز مقابلہ منعقد کیا۔ وہیں اس دوارن ملک بھرسے طلباء اور علما ء کی بڑی تعداد نے اس کوئز مقابلے میں حصہ لیا۔وہیں اس مقابلے میں محترمہ اقرا فردوس پی ایچ ڈی اسکالر بی جی ایس بی یو راجوری ، جی ڈی سی سرنکوٹ کی محترمہ رشیتا باجی ، جی ڈی سی سرنکوٹ کی محترمہ خدیجہ زہرہ قریشی اور ثمینہ کوسر جی ڈی سی سرنکوٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رابعہ امین ریسرچ سکالر بی جی ایس بی یو راجوری نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور عبدالخالق جی ڈی سی سرنکوٹ اور ایم اے ایگنو کے طالب علم جمیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیں اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے ہونہار طلبہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں وضاحت کی کہ اس طرح کے ایونٹس واقعی طلبہ برادری کے لیے فائدہ مند ہیں اور مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ اس پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر مسرت جبین ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف عربی نے پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی مجموعی نگرانی میں کیا۔دریں اثناء ٹاپ تین شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر مسرت جبین ایچ او ڈی عربی نے تمام ساتھیوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔