89نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک3,19,889مریض صحتیاب

0
0

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے89نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے73کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 16کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,25,618تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,25,618معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,320سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,19,889اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی 67.63 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,409تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,243کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,166کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید88فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے48افراداور کشمیر صوبے کے40اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 13,47,7,911ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02؍ ستمبر 2021ئ؁کی شام تک13,15,2,293نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک32,40,528افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں9,581اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,320فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,67,533اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق27,57,686اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا