فوج نے مفت ادویات کے ساتھ ساتھ کوویڈ کٹس بھی کی تقسیم
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍کروناوائرس وبائی امراض کی ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر ، بھدرواہ میں قائم آرمی کی آر آر یونٹ نے بدھ کے روز ضلع ڈوڈہ کی پہاڑی علاقہ جات میں مقیم گجر بکروال خانہ بدوشوں میں کوویڈ کیٹس تقسیم کی۔بھدرواہ کی ان دور دراز علاقہ جات میں رہنے والے قبائلی آبادی کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ، فوج کی جانب سے آر آر یونٹ نے جائی ویلی ، تنھالا، اور بہوٹا میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا اور انہیں کورونا کٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے لیے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ بھدرواہ میں زیادہ تعداد میں گجر برادری جائی ویلی میں ہی رہتے ہیں جہاںپر گجروں اور بکروالوں کی خانہ بدوش آبادی نے بڑی تعداد میں کیمپ کا رخ کیا اور مفت ادویات اور طبی سامان حاصل کیا۔ جہاں فوج کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ونہیں پر ادویات کے ساتھ ساتھ کوویڈ کیٹس بھی ان لوگوں میں مفت تقسیم کی گی جس میں کوویڈ کٹس بشمول آکسیمیٹر، ڈیجیٹل تھرمامیٹر ، کاٹن بینڈیج ، اینٹی سیپٹیک اور ادویات علاقے کے گجر اور بکروال میں تقسیم کی گئیں۔ لوگوں نے اس مشکل وقت کے دوران خاص طور پر اس دور دراز علاقہ جات میں فوج کی جانب سے طبی کیمپ اور کوویڈ 19کٹس کی تقسیم پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔