پوشن ابھیان کا آغاز یکم ستمبر سے تیس ستمبر تک چلے گا یہ پروگرام

0
0

اچھی غذائیں اور تازہ سبزیاں صحت کے لئے فائیدہ مند
ریاض ملک

منڈی؍؍پوشن ابھیان کے تحت منڈی میں آئی سی ڈی ایس کی جانب سے ایک ریلی نکال کر ابھیان کا آغاز کیا گیا۔ریلی کو بلاک ترقیاتی کونسل چیرمین شمیم احمد گنائی نے ہر جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔منڈی ساوجیاں ساتھرہ کے علاوہ پنچائیت سطح پر بھی اس ابھیان کا آغاز کیاگیا۔ اس ابھیان کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کے لئے آگاہی دیناہے۔ تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی تحصیل کمپلکس سے بازار تک ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں پوشن ماہ ابھیان کے تحت ریلی میں متعدد آنگن واڑی سپروائیزورں ورکروں اور ہلپروں نے شرکت کی۔سپروائیزر شہناز اختر نے بات کرتے ہوے کہاکہ یہ پروگرام یکم ستمبر تا تیس ستمبر جاری رہے گا۔ جس کا آغاز آج ریلی نکال کر کیاگیاہے۔اس سے تمام خواتین کو بلخصوص حاملہ خواتین کو اپنی اور بچے کی بہترین صحت اور نشو و نما کے لئے ہرسبزیاں ہی استعمال کرنی چاہئے۔اور یہ سبزیاں اپنے طور پر گھروں کے اس پاس یا کھیتوں میں پیدا کی جاسکتی ہے۔پتے والی سبزیاں صحت کے نہایت مفید ہیں۔تمام آنگن واڑی سپروائیزورں ورکروں اور ہلپروں اس ماہ میں اپنے اردگرد تمام خواتین کو اس بات کے لئے آمادہ اور کاربند بنائیں گی کہ وہ ہمیشہ ہری سبزیاں ہی استعمال میں لائیں۔تاکہ صحت تندرست ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا