نمائندہ لازوال
بھلیسہ؍؍ ڈوڈہ ضلع کے سب ڈویژن گندو پنچایت بٹارہ سے ہوشیار سنگھ نامی ایک شخص نے کچھ دن پہلے شوشل میڈیا پر جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کچھ غلط افواہ پھیلائی تھی کہ محکمہ کے لوگ اس شخص کو پانی نہیں دے رہے ہیں ۔اس معاملے کی تحقیقکیلئے جب نمائند ے نے وہاں جا کر جل شکتی محکمہ کے سپروائز اور دیگر ملازمین سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ اس قسم کی یہ سب غلط افواہ ہے ۔ہم نے اس کو ایک سال پہلے پانی کا کنکشن دے دیا ہے تب سے اس کو بہت اچھا پانی چل رہا ہے باقی ان کا کوئی آپسی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ محکمہ کے لوگوں کو بدنام کر کررہے ہیں ۔ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے سپراوئزنے کہا کہ میں نے آج مقام کا دورہ کیا تو میں نے دیکھا کہ ان کو پانی کی کسی بھی قسم کی مشکلات نہیں آرہی ہے ۔پانی کی کمی کی وجہ سے جو مشکلات آرہی ہے اس کے باوجود ڈیپارٹمنٹ کے لوگ ان کو پانی فراہم کر رہے ہیں ۔لہٰذا ہماری بھلسہ کی عوم سے گزارش ہے کہ اسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔