حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

0
0

تھرو کے چوہدری محمد رفیق کے گھر پر عرس شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا
ایم شفیع رضوی

تھرو ریاسی؍؍ولی کامل پیر طریقت حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔واضح ہو کہ حضرت کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا حضرت کے انتقال کے بعد یوٹی بھر میں ان کے چاہنے والے اپنے علاقے میں گھروں میں ختمات ومعظمات کی محفلیں منعقد کر حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔اسی کڑی ضلع ریاسی کے تحصیل تھرو کے چوہدری محمد رفیق کے گھر پر عرس شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام سیاسی سماجی کارکنان کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین نے شمولیت فرمائی اس نورانی محفل میں موجود علماء کرام نے اولیاء کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اور یہ کرام کے عرس کرنے ہی سے اولیاء کرام کی تعلیمات کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر اور ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے آپ کو شریعت مطاہرہ کے سانچے میں ڈھال کر عمل پیرا ہونا اور اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے سے اولیاء کرام کے ساتھ محبت رکھنے کا مقصد پورا ہوتا ہے اس کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہی نہیں ہونا چاہئے کہ وہاں پر جا کر طرح طرح کے پکوان اور میوہ جات مقصد نہیں ہونا چاہیے بلکہ اور اولیائے اکرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا مقصود ہونا چاہئے ۔اس پر وقار نورانی مجلس میں حضرت مولانا محمد فیاض رضوی؛ مولانا نور محمد؛حافظ ولی محمد ؛مولانا ریاض احمد ؛ حافظ مدثر علی ؛مولوی محمد روشن لسولی؛ مولوی نذیر احمد ؛ مولوی محمد شفیع نقشبندی سلوک ؛ حافظ محمد اسحاق ؛ نمبردار چوہدری لیاقت علی خان ؛ نائب تحصیلدار چوہدری محمد اقبال ؛ چوہدری ولی محمد ؛حاجی محمد سلیمان ؛چودھری اللہ دین ؛ چوہدری محمد اسماعیل لسولی؛ ماسٹر ارشاد احمد ؛چودھری منیر احمد ؛ چوہدری محمد عمران خان ؛ ماسٹر جان محمد وغیرہ کی دیگر کئی سینئر سیاسی سماجی کارکنان نے اس موقع پر شمولیت فرمائی ۔محفل میں موجود تمام لوگوں نے ان کا کہنا تھا کہ ہم حضرت کے انتقال کے بعد ان کی نماز جنازہ میں شمولیت نہیں کر پائے اور نہ ہی ان کے دولت خانہ پر جا کر نا پسماندہ کے ساتھ اظہار تعزیت کر پائے لہٰذا اس محفل کے انعقادکرنے کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ حضرت میاں بشیر لاروی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنا اور پسماندہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہر دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت کے درجات بلند فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے حضرت کے نورانی روحانی فیوض و برکات جاری فرمائے محفل کا اختتام درود و سلام اور دعا کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا