پی ایم اے وائی اسکیم کی عمل آوری میں مبینہ دھاندلیاں

0
0

محکمہ دیہی ترقی غریب عوام کو نظر انداز کر رہا ہے ،مقامی لوگ محکمہ کیخلاف سراپااحتجاج
چودھری محمد اسلم

چھاترو ؍؍ اگر چہ مرکزی سرکار کی جانب سے غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے مختلف سکیموں کو لاگو کیا گیا ہے لیکن زمینی سطح پر یہ تمام سکیمیں بے ثود ثابت ہو رہی ہے اور اکثر و بیشتر غریب لوگوں کو دینے سے نظر انداز کر دیا گیا ہے جہاں ایک طرف مرکز کی جانب سے جاری کردہ سکیموں کے تحت غریب لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہئے تھا۔ وہیں دوسری جانب محکمہ دیہی ترقی ملازمین اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں سے مل کر بندر بانٹ کرتے آرہے ہیں جس کی ایک مثال مرکز کی طرف سے جاری کردہ پی ایم اے وائی سکیم کے تحت غریب لوگوں کو لانا تھا لیکن یہ سکیم بھی اثر رسوخ اور منظور نظر لوگوں تک ہی محدود ہے اور مستحق لوگ نظر انداز کئے جارہے ہیں۔ دریں اثنا خطہ چناب میں حال ہی میں PMAY کا سروے دوبارہ کروانے کے باوجود بھی خطہ چناب کی بیشتر پنچایتوں میں مستحق لوگوں کو اس سکیم سے نظر انداز کیا گیا ہے۔خطہ چناب کے مختلف علاقوں کی پنچایتوں سے مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پریس بیان میں کہا کہ ہر پنچایت میں چند مفاد پرست لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ مل کر اپنا یا اپنے رشتہ داروں کے نام سر فہرست درج کروا کر یہ سکیم ہڑپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بقول ملازمین محکمہ مطابق فہرست ہی مکانات تعمیر کروائے جائیں گے ۔خواہ فہرست میں سارے نام آسودہ حال لوگوں کے ہی کیوں نہ ہوں جب کہ حق یہ ہے کہ سر فہرست پنچایت کے پسماندہ لوگ بشمول بیوائیں ،یتیم و مسکین لوگ ہوں لیکن ان لوگوں کو یا فہرست کے آخیر میں ڈالا گیا یا فہرست سے خارج ہی کر دیا جاتا ہے جو کہ خطہ کی غریب مظلوم عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جو کہ قابل مذمت ہے تاہم ضلع کشتواڑ کے دیہاتی علاقوں میں بھی اس مرکزی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کئی غریب لوگوں نے رہائشی مکانات تعمیر کئے ایک پنچایت تقریبا تیس کے قریب مکانات تعمیر کئے گئے ہیں اور کئی مقامات پر 100 کے قریب زیر تعمیر ہیں ۔کئی علاقہ جات میں آدھی ادھوری رقم واگزار کی گئی ہے لیکن متعدد مقامات پر ابھی تک ایک روپے کی رقم بھی واگزار نہیں کی گئی ہے جس سے لوگوں میں کافی بے چینی نظر آرہی ہے جبکہ لوگوں کے گھروں کے آس پاس سوچھ بھارت مشن کے تحت درجنوں بیت الخاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب لوگوں کو کسی اسکیم کا پتہ نہیں چلتا ،جس سے غریب لوگ ان اسکیموں کا فائدہ نہیں اْٹھا سکتے کیوں کہ ان اسکیموں کو غریب عوام تک پہنچانے ہی دیا جاتا ہے ۔لہٰذا خطہ چناب کے لوگ بار بار احتجاج کر رہے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی یہاں تکہ محکمہ کے آفسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔خطہ کی عوام نے یو ٹی جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے کہ ان ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو اپنے فائدے کے لئے غریب لوگوں کے نام فہرت سے کاٹتے ہیں اور غریب ،بیوائوں ،مسکین لوگوں کو نا جائز تنگ طلب کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا