لوک سبھا سپیکر کی اننت ناگ میں بلدیاتی اِداروں کے نمائندوں سے ملاقات

0
0

لوک سبھا سپیکر اوم برلا 31؍ اگست 2021ء کو جموںوکشمیر یوٹی میں پنچایتی راج اِداروں کے بااِختیار بنانے کیلئے پارلیمانی رَسائی پروگرام کا اِفتتاح کریں گے
مرکزی وزرأ ، لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر یوٹی ، ممبران پارلیمان اور دیگر معززین پروگرام میں شرکت کریں گے
آئوٹ ریچ پروگرام شری برلا کا ایک انوکھا اقدام ہے جس کا مقصد بنیادی سطح پر حکمرانی اور منصوبہ اداروں کو مضبوط بنانا ہے
پروگرام کا موضوع ’’پنچایتی راج اداروں کو بااِختیار بنانے کیلئے پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ہے۔
شاہ ہلال

جموں؍؍لوک سبھا سپیر شری اوم برلا جو 29 ؍ اگست 2021ء کو سری نگر پہنچے تھے، نے ضلع ترقیاتی کونسل ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور ضلع اننت ناگ کے پنچایتی راج اِداروں کے سرپنچوں سے ملاقات کی ۔لوک سبھا اسپیکر شری اوم برلا ، جو 29 اگست 202 کو سری نگر پہنچے تھے ، نے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) ، بلاک ڈویلپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) اور ضلع اننت ناگ کے پنچایتی راج اداروں اور پہلگام کے قریبی علاقوں کے سرپنچوں سے آج ملاقات کی۔شری برلا نے نومنتخب مقامی نمائندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اَمن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ سپیکر نے مزید کہا کہ یوٹی میں پنچایتی راج اِداروں کو مستحکم کیا گیا ہے اور مقامی نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمہوری اِداروں کو زیادہ شفاف اور جواب دہ بنانے میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔اُنہوں نے پنچایتی راج نمائندوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی اُمیدوں اور خواہشات کی تکمیل کے لئے کام کریں۔شری برلا نے کہا کہ اقتدارکی مرکزیت جمہوریت اور ترقی کی کامیابی کی کلید ہے ۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ اور پنچایتی راج اِداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ سے تال میل پر زور دیا تاکہ ترقی کے ثمرات مطلوبہ مستحقین تک پہنچیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں سیاحت اور برآمد کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ اُنہوں نے قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میںمقامی دستکاری اور مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برآمد کو بڑھانے کے اِقدامات پر زور دیا۔پنچایتی نمائندوں نے شری برلا کے ان کے تاریخی دورے کی تعریف کی اور کہا کہ لوک سبھا سپیکر کے دورے سے نچلی سطح درجے کی جمہوریت کو فروغ ملے گا۔لوک سبھا سپیکر اوم برلا 31؍ اگست 2021ء کو جموںوکشمیر کے پنچایتی راج اِداروں کے بااِختیار بنانے کے لئے پارلیمانی آئوٹ ریچ پروگرام کا اِفتتاح کریں گے۔اِس موقعہ پر شری برلا کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت ( آئی سی ) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اَرتھ سائنسز ، وزیر مملکت وزیر اعظم کے دفتر میں پرسنل ، پبلک گریوینس اینڈ پنشن، ایٹامِک اَنرجی اینڈ ڈیپارٹمنٹ آف سپیش ڈاکٹر جتندر سنگھ، جموںوکشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا ، مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پریل ، ممبران پارلیمان ، جموںوکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ اور دیگر معروف معززین شرکت کریں گے۔پنچایتی راج اِداروں کو بااِختیار بنانے کے لئے پارلیمانی آئوٹ ریچ پروگرام لوک سبھا سپیکر اوم برلا کااَپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔ اس کا مقصد نچلی سطح کی حکمرانی اور منصوبہ بندی کے اَداروں کو مستحکم بنانا ہے۔اِس طرح کے پہلا آئوٹ ریچ پروگرام 8؍ جنوری 2021ء کو اُترا کھنڈ ریاست دہرادون میں منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں ذاتی طور پر 445 پنچایتی نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تقریباً 40,000 پنچایتی نمائندوں اور اَفسران نے بذریعہ ویب لنک پروگرام سے آن لائن حصہ لیاتھا۔دوسران آئوٹ ریچ پروگرام 26؍فروری 2021ء کو ریاست میگھالیہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے لئے شیلانگ میںمنعقد کیا گیا۔ شمال مشرقی ریاستوں کے مقامی اِداروں کے 115 ارکان نے بذاتِ خود پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمام شمال مشرقی ریاستوں سے شرکأ کی ایک بڑی تعداد بذریعہ ویب لنک آن لائن پروگرام میں شامل ہوئے۔اِس سلسلے میں تیسرا پروگرام حال ہی میں لداخ یوٹی کے نچلی سطح کے اِداروں کے لئے 27؍ اگست 2021ء کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تقریباً195 پنچایتی نمائندوں نے شرکت کی۔اس طرح کا چوتھا پروگرام 31؍ اگست2021ء کو جموںوکشمیر یوٹی کے لئے منعقد کیا جائے گا ۔ پروگرام کا موضوع’’ پنچایتی راج اِداروں کو بااِختیار بنانے کے لئے پارلیمانی آئوٹ ریچ پروگرام ‘‘ ہے۔ تقریباً 100 پنچایتی نمائندے ذاتی طور پر پروگرام میں شرکت کریں گے اور بہت سے دوسرے بذریعہ ویب لنک آن لائن شامل ہوں گے ۔اس طرح کا چوتھا پروگرام 31 اگست ، 2021 کو سرینگر میں مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کا موضوع "پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام” ہے۔ تقریبا 100 100 پنچایت نمائندے جسمانی طور پر پروگرام میں شرکت کریں گے اور بہت سے دوسرے ویب لنک کے ذریعے آن لائن شامل ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا