اینکرج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ میں 15 ہزار کروڑروپے کی ایف ڈی آئی منظور

0
0

تعمیراتی شعبے اور ہوائی اڈے کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے والا ثابت ہوگا،روزگارپیداہونگے:حکومت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے بدھ کے روز اینکرج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ میں 15000 کروڑ روپے تک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔اس میں بنگلور انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے شیئر کی منتقلی اور اونٹاریو انک کی جانب سے سرمایہ کاری شامل ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ ایف ڈی آئی انفراسٹرکچر تعمیراتی شعبے اور ہوائی اڈے کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے والا ثابت ہوگا۔ یہ سرمایہ کاری ہندوستانی سرکار کی نجی شراکت داری کے توسط سے عالمی سطح کے ہوائی اڈے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے منصوبہ کو کافی حد تک توثیق کرے گا۔یہ سرمایہ کاری حال ہی میں اعلان کردہ قومی منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کے لیے بھی اہم ثابت ہو گا ، کیونکہ اس سے سڑکوں ، ریلوے ، ہوائی اڈوں ، اسٹیڈیموں ، بجلی کی ترسیل اور گیس سمیت پرائیویٹ آپریٹرز کو سرکاری انفراسٹرکچر اثاثے لیز پر دینے میں مدد ملے گی۔اینکرج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ این ایم پی کے تحت آنے والے کچھ شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز بھی پیش کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری سے براہ راست روزگار بھی پیدا ہوگا کیونکہ کمپنی جس شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی جارہی ہے وہ سرمایہ اور روزگار پر مبنی ہے۔ تعمیراتی اور متعلقہ سرگرمیوں میں سرمایہ کاری سے بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا