ڈی ایس جی ایم سی کے انتخاب میں شرومنی اکالی بادل کی بڑی جیت

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے انتخابات میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) بادل نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔دہلی گرودوارہ کے الیکشن ڈائریکٹر نریندر سنگھ نے بتایا کہ 46 وارڈز میں سے 27 پر ایس اے ڈی بادل کے امیدواروں کو فاتح قرار دیا گیا ہے، جبکہ 15 پرشرومنی اکالی دل دہلی اور تین پر جگ آسرا گرو اوٹ (جاگو) پارٹی کی جیت ہوئی ہے۔ آزاد امیدوار نے ایک وارڈ پرجیت حاصل کی ہے۔ایس اے ڈی بادل کا 27 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ مسلسل تیسری بار ڈی ایس جی ایم سی کا اقتدار سنبھالنا طے مانا جارہا ہے، کیونکہ اکثریت کے لیے 26 وارڈز میں فتح ضروری ہے۔ معلومات کے مطابق ڈی ایس جی ایم سی کا جنرل ہاؤس 51 ممبروں پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں 46 منتخب ممبران، ایک شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے ذریعہ مقرر کردہ، دو دہلی کے گرودوارہ سنگھ سبھاوں کیممبراور دو کو-آپشن کے ممبرپوتے ہیں۔گرودوارہ الیکشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گنتی کے پانچ مراکز آئی ٹی آئی جیل روڈ، تلک نگر ، آئی ٹی آئی وویک وہار، آریہ بھٹ پولی ٹیکنک، آئی آئی ٹی پوسا اور آئی ٹی آئی کھچڑی پور پرصبح آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوئی۔ پانچ راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا