درابشالہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے دو گائیں ہلاک ایک زخمی

0
0

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر لگایا غفلت شعاری کا الزام۰حادثے کبھی بول کر رونما نہیں ہوتے : ایگزیکٹیو انجینئر!
محمد اشفاق

درابشالہ ؍؍درابشالہ کے متعدد علاقوں میں محکمہ بجلی کے ملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے آئے روز معصوم و بے زبان جانور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اس کی وجہ درابشالہ کے اکثر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے آس پاس درابشالہ قصبے سے چند میٹر کی دوری پر 11 کے وی لائن زمین بوس ہونے کی وجہ سے دو اشخاص فاروق احمد ولد لال دین اور محمد ارشاد ولد محمد اقبال زرگر کی تین گائیں بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے لڑھک کر سینکڑوں فٹ نیچے بٹوٹ کشتواڑ شاہرہ پر رک گئیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے اور مشتعل ہو کر شاہرہ کو بند کر دیا۔اس دوران ایس ایچ اور درابشالہ نصیر احمد پولیس کی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھرنے پر بیٹھے مقامی لوگوں کو سمجھا بجھا کر شاہرہ پر آمدورفت بحال کروا دی۔مشتعل مظاہرین نے محکمہ بجلی کے ساتھ ساتھ محکمہ ویٹرنری کے عہدیداران کے خلاف بھی جم کر احتجاج کیا۔اس دوران محکمہ پی ڈی ڈی کے متعدد عہدیداران بشمول ایگزیکٹیو انجینئر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گری ہوئی لائن کا جائزہ لیا۔ تاہم مقامی لوگوں نے ان کے خلاف بھی شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔بعد ازاں تحصیل دار درابشالہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے منتشر ہونے کی اپیل کی اور مویشیوں کے مالکان کو جلد از جلد معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی۔اس سلسلے میں جب محکمہ بجلی کے ایکسیئن سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے مالکان کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا