جس تیزی سے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوا اس سے سب حیران: جنرل راوت

0
0

ہندوستان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی پہلے ہی بنا رہا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان پر قبضہ متوقع تھا لیکن جس رفتار سے یہ ہوا اس نے سب کو حیران کر دیا۔جنرل راوت نے بدھ کے روز آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں ’’ہندوستان-امریکہ شراکت داری: 21 ویں صدی کی حفاظت‘‘ پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہندوستان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی پہلے ہی بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا ’’جو کچھ ہوا پہلے ہی متوقع تھا ، صرف وقت بدلا ہے۔ افغانستان پر طالبان کا قبضہ متوقع تھا۔ ہمیں اس بات پر تشویش تھی کہ افغانستان سے دہشت گرد سرگرمیاں ہندوستان میں کیسے ہو سکتی ہیں۔ ہمارا ہنگامی منصوبہ چل رہی تھی اور ہم اس کے لیے تیار تھے‘‘۔جنرل راوت نے کہا کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے سے ہمیں یقیناً حیرانی ہے ، ہمیں لگتا تھا کہ اس میں کچھ مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان میں کچھ نہیں بدلا اور یہ وہی طالبان ہیں جو 20 سال پہلے تھے۔ اب اس کے اتحادی بدل گئے ہیں۔افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد سے عالمی برادری کو تشویش ہے۔ ہندوستان پرخاص طور پر جموں و کشمیر میں اس کے اثرات کے بارے میں کئی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا