طلباء کی جسمانی تندرستی اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے یو نیو رسٹی پر عزم : پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
راجوری//۷۵ یوم آزادی آزادی کا امرت مہااتسو” منانے کے لیے فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کے تحت بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے درمیان یونیورسٹی کیمپس میں ایک والی بال میچ کا انعقاد کیا ۔جبکہ یہ میچ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔دریں اثناء یہ میچ تدریسی اور غیر تدریسی عملے پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔تاہم یو نیو رسٹی کی ٹیچنگ فیکلٹی کی ٹیم نے نے اس مقابلے میں جیت حاصل کی۔وہیں اس موقع پر پروفیسر اکبر مسعود وائس چانسلر نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں نوجوانوں کی مجموعی ترقی کیلئے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا طلباء کی ہمہ جہت شخصیت کی نشوونما کے لیے یونیورسٹی کھیلوں پر زیادہ سے زور دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا طلباء کی جسمانی تندرستی اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے یو نیو رسٹی تمام ضروری سہولیات اور سامان مہیا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر پروفیسر جی ایم ملک ڈین آف اسٹوڈنٹس ، پروفیسر آصف حسین ڈین آف سکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، محمد راشد چوہدری او ایس ڈی سپورٹس ، محمد دین ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کے علاوہ دیگران بھی موجود رہے ۔