ہندستانی آزادی کی جہدوجہد : جی ڈی سی تھنہ منڈی کے زیر اہتما م آن لائن مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

0
0

آمینہ عابد ، مبین علی شاہ ، اور رباب جاوید نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک

جموں//ملک کی آزادی کی75سالگرہ منانے کہ سلسلہ میں آزادی کے امرت مہااتسو کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ اُردو کے زیر اہتمام "ہندوستان کی آزادی کی جہدو جہد "پر ایک آن لائن مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ وہیں یہ پروگرام پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی اور ایونٹ کو آرڈینیٹر پروفیسر راحیلہ مشتاق کی زیر سر پرستی میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر کالج کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لے کر مذکورہ موضوع پر اپنی تحریری مواد پیش کیا ۔ وہیں اس مقابلے میں آمینہ عابد ، مبین علی شاہ ، اور رباب جاوید نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دریں اثناء پروفیسر مدثر مجید ایچ او ڈی اسلامیک اسٹڈیز ، وقار احمد ، چیف لائبررین اور پروفیسر طاہر ندیم ایچ او ڈی ریاضی جنہوں نے اس مقابلے میں بطور جج اپنے خدمات انجام دیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا