آن لائن پروگرام زیادہ موثر تھے، طلباء کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں حصہ لیا: ڈاکٹر اطہر عزیز رائنا
لازوال ڈیسک
درہال75ویںیوم آزادی کے موقع پر ہفتے بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں میں جی ڈی سی درہال نے مختلف تقریبات جیسے پوسٹر میکنگ ، نعرے بازی کا مقابلہ، ویڈیو کلپکنگ کے ذریعے محب وطن کے گیت ، کے علاہ دیگر مختلف سرگرمیاں انجام دیں ۔وہیںآزای کی75ویں سالگرہ منانے کہ سلسلہ میں کالج پرنسپل پروفیسر سمنیش جسروتیا نے طلباء کو مختلف سرگرمیوں اور ایونٹ میں حصہ لینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں نے طلباء میں حب الوطنی کی اقدار پیدا کیں ہیںجس سے انہیںآزادی کے مجاہدین کی قربانیوں کے بارے میں اور اپنے ملک کی اہمیت کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی ۔ انہوں نے تقریبات کے کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر عزیز اطہر رائنا کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی ۔ جنہوںنے اپنی محنت اور لگن سے ہفتے بھر کے ان سرگرمیوں کو کامیاب بنایا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیگر سنیئر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر احسن الرحمن رضوی اور ڈاکٹر امتیاز حسین کی طرف سے سے تقریبات کے انعقاد میں ان کے مثبت کردار کا ذکر بھی کیا ۔وہیں ڈاکٹر اطہر عزیز رائنا نے بتایا کہ آن لائن پروگرام زیادہ موثر تھے کیونکہ زیادہ تعداد میں طلباء نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا جائے گا۔علاوہ ازیں غیرتدریسی عملے کے اراکین محترم الطاف ، قیوم ، سفیر ، اویز اور محترم صدام نے ان سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔