انتظامیہ امن دشمن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے:چوہدری حاجی محمد اشرف
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی بی جے پی ونگ نے راجوری ضلع کے نوشہرہ میں ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل پر سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔ اور بی جے پی لیڈر کے گھر پر ہوئے گرنیڈ حملے اور کمسن بچے کی موت اوردیگر زخمیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منڈی تحصیل کے بی جے پی صدر حاجی محمد اشرف دیدڑ نے آئی جی پولیس جموں وکشمیر سے مانگ کی ہے کہ وہ ملک دشمن امن دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔کیوں کہ خطہ پیر پنچال میں ہمیشہ آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کا بھول بالا رہاہے۔ لیکن اب حالیہ دنوں بی جے پی پر اس طرح سے حملے یہ ملک دشمنوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لہٰذا علاقع میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانا جائے۔اور نوشہرہ کے نوجوان کے قاتل کی جلد تلاش کرکے اس کو پھانسی دی جائے۔اور جو گر نیڈ حملے میں کمسن بچہ کی موت اور دیگر زخمیوں کے مجرموں کو بھی جلد ڈھونڈ نکال کر ٹھکانے لگایاجاتاکہ خطہ پیر پنچال میں ہم آہنگی برقرار رہ سکے۔ان کا کہناتھا کہ ایسے حربوں سے بی جے پی کمزور نہیں ہوگی۔بلکہ تقویت ہی دن بدن مقدر بنے گی۔ اس لئے دشمنوں کو اب مزید کاروائیوں سے باز اناہوگا۔ کیوں کہ اب ملک میں ایسے عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہیکہ ہماری پولیس اور فوج مزید مستعد اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوے ملک کو امن اور ترقی کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ملک بھی بنانے میں اپنا رول ادا کرے گی۔