سب ڈویژن ٹھاٹھری کے ہونڈا میں لوگ پل کی عدم دستیابی کے شکار

0
0

پندرہ گھروں پر مشتمل گجر بستی کو عرصہ دراز سے پل بننے کا انتظار:سلیم ظہور
بابر نفیس

ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری سے صرف تین کلو میٹر کی دوری پر پندرہ گھروں پر مشتمل گجربستی عرصہ دراز سے پل کی عدم دستیابی کی شکار ہے۔اس سلسلے میں سلیم ظہور گجر یوتھ ایسوسی ایشن چناب ویللی کے صدر میں ’لازوال ‘نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گجر طبقے کے ساتھ عرصہ دراز سے ناانصافی کی جاتی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ چوہدری سلیم ظہور نے مزید بات کرتے ہوہے بتایا کہ عرصہ دراز سے ضلع انتظامیہ کو اس پل کے بارے میں بات کی جا رہی ہے لیکن افسوس انتظامیہ کا ردعمل بالکل ناقص رہا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی اس علاقے کو ٹھاٹھری سے جوڑنے والے پل کی فوری طور مرمت کی جاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا