کانگریس کیخلاف ٹوئیٹرکی مہم جوئی!

0
0

نوجوان کانگریس لیڈر بلال رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مسلسل ایک ہفتے تک کانگریس صدر راہول گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند رکھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے بدھ کو کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیے جن میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری وینوگوپال،اے آئی سی سی کے عہدے داران رندیپ سنگھ سورجیوالا،اجئے ماکن،رجنی پاٹل،سشمتا دیو،مانیکم ٹیگور اورسرل پٹیل شامل ہیں۔اس دوران جمعرات شام کو مائکرو بلاگنگ سائٹ نے راہول گاندھی کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ اپنے ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کرنے کی پاداش میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی سوشل میڈیا اکائی کے ممبر اور ریسرچ اسکالر بلال رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ جموں و کشمیر سے بلال رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بڑا با اثر تھا جس کے توسل سے وہ جموں و کشمیر سے جڑے کئی مسائل اجاگر کیا کرتے تھے جیسے کہ کووڈ سے جڑی مشکلات میں امدادی کارروائیوں کے پیغامات،خون کا عطیہ دینے سے متعلق معاملات اور بالخصوص پیر پنجال خطے کے مسائل اجاگر کرنا وغیرہ وغیرہ۔دریں اثنا بلال رشید نے سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ بہت جلد ٹویٹر کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا اور وہ ایک بار پھر جموں وکشمیر کے مسائل اجاگر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا