جامع مسجد درماڑی میں خطاب اوراہم میٹنگ میں مسلم پرسنل لاء بورڈکی ضلع ریاسی اکائی کی تشکیل
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ مسلم پرسنل لا بورڈ کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہراء کی سرپرست اعلیٰ مفتی نذیر احمد قادری نے آج جمعہ کے موقع پر مرکزی جامع مسجد شریف درماڑی میں خطاب کرتے ہوئے اہل بیت اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے اقتدار کی خاطر نہیں بلکہ اپنے نانا جان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور انسانیت کے تحفظ کی خاطر اپنی جان اپنا گھر بار سب کچھ قربان کر دیا اور دنیا کو یہ پیغام دے دیا کے دین حق کی خاطر ایک سچا مسلمان سب کچھ قربان کر سکتا ہے ۔حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے فرمایا کہ جو پیغام ہمیں امام حسین نے دیا ہے اس پیغام پر عمل کرتے ہوئے اس کو عام کرنا آج ہر مومن مسلمان کا فرض ہے اور دین حق پر مکمل طور پر قائم رہتے ہوئے دور حاضر میں اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بہت ہی لازمی ہے۔امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی اہمیت کو ہم تب ہی جان پائیں گے جب ہمارے پاس قرآن و حدیث کا علم ہوگا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے مفتی نذیر احمد قادری کی اقتدا میں نماز جمعہ بھی ادا کی اور اس موقع پر جامع مسجد درماڑی کے امام و خطیب مولانا شبیر احمد رضوی نے بھی خطاب کیا بعد نماز جمعہ مفتی موصوف کی صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتما کیا گیا جس مسلم پرسنل لا بورڈ کی ضلع ریاسی کی اکائی تشکیل دی گئی ماسٹر محمد حسین زبر کر بورڈ کا ضلع صدر مقرر کیا گیا اختیار پر ریاست و ملک کی خوشحالی کی دعا کی گئی۔