گورنمنٹ ڈگر ی کالج تھنہ منڈی نے انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر ویبینار کا اہتمام کیا

0
0

طلباء کی بڑی تعداد نے لیا حصہ ، منشیات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے آج یہاں بین القوامی یوتھ ڈے کے سلسلہ میں آزادی کے مہاتسو کے تحت ایک ویبینار کا اہمتام کیا ۔ جبکہ اس ویبینار کا عنوان تھا "کہے ڈرگس نہیں "۔ وہیں اس موقع پر طلباء کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور منشیات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطبہ استقبالیہ این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر (ڈاکٹر) نعیم النساء نے دیا۔ویبینار میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ماہین فاطمہ ، عشرت جاوید اور مسٹر مبین علی شاہ ،نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تقریب کے جج مدثر مجید ، ایچ او ڈی اسلامک اسٹڈیز ، وقار احمد ، چیف لائبریرین اور پروفیسر طاہرندیم ، ایچ او ڈی اپلائیڈ ریاضی تھے۔ علاوہ ازیں ویسکینیشن مہم بھی جاری رہی زیادہ سے زیادہ طلاب کو ویکسین دی گئی ۔ جبکہ یہ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی پرنسپل کالج کی مجموعی سر پرستی میں ہوا جس کی کوآرڈینیشن پروفیسر راحیلہ مشتاق نے کی اور انہوںپروگرام کے اختتام پر شکریہ کے الفاظ کہے ۔ ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا