اپنے فرض کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے:محمدزمان سرحدی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍محمد زمان سرحدی نے اپنے ایک بیان میں کہاہیکہ یوم آزادی 15اگست 2021 کے حوالے سے انتظامیی مینڈھر نے جو انتظام ترتیب دیئے ہیں وہ قابل تحریف اور قابل صدتحسین ہیں انتظامیہ کا عوام دوست رویہ کسی تعریف کا محتاج نہیں کوڈ 19 کے حوالے سے بھی انتظامیہ مینڈھر نے اپنے رول کو اچھے اور بہتر ڈھنگ سے نبھاکر عوام کو اس وبائی مرض سے بچنے میں مدد دی ہے جسکی وجہ سے سب ڈویڑن مینڈھر چھوت چھات سے کافی حد تک محفوظ اور معمون رہا ہے ۔پولیس مینڈھر نے ایس ڈی پی او مینڈھر اور ایس ایس پی پونچھ کی قیادت میں کچھ اہم اور ضروری کارنامے انجام دیکر اس محکمہ کا نام روشن کیا ہے خاصکر کل جو فیک اور جعلی کرنسی کا اسکینڈل طشت از بام کرکے ملک کی سلامتی کے لیے اہم کارنامہ انجام دیا ہے وہ قابل تعریف ہے جو اندر ہی اندر سے ملکی معیشت کو کمزور کرنیکی ایک بڑی سازش تھی جسکا بھانڈا پھوڑا کراپنے منصبی فریضہ کو اجاگر کیا ہے عوام مینڈھر پونچھ پولیس کی اس اہم اور عظیم کاروائی پہ پولیس مینڈھر کو مبارک باد پیش کرتی ہے منشیات کی روک تھام کے لیے بھی محکمہ پولیس نے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور اکثر اوقات اخباروں میں ایکادوکاواقعات رونما ہو تے رہے ہیں محکمہ پولیس اس معاملہ میں کافی متحرک رہا ہے چوری سِرقہ کے حوالے سے بھی بہت سارے کیس برآمد کرکے پولیس مینڈھر نے اپنی بہتر کارکردگی کو نمایہ طور سامنے لاکر عوام کو انصاف دلانے کی کوشش کی ہے۔ دہشت گردانہ کاروائی کی روک تھام کے لیے بھی کئی جگہوں سے اسلحہ برآمد کرکے ہونے والے بڑے خطروں کو ٹالا ہے اور علاقہ کی سلامتی اور امن کو بہال رکھنے میں سرتوڑ کوشش کی ہے۔ اسلئے عوام انتظامیہ مینڈھر کے تمام عملے کے ساتھ اعلیٰ عہدے داران سب ڈویژن مینڈھر کے خصوصاً ایس ڈی ایم مینڈھر ایس ڈی پی او مینڈھر تحصیلدار مینڈھر اور ایس ایچ او مینڈھر کی بہتر اور عمدہ کارکرگی پہ انکی سرہانہ کرتی ہے اور مبارکباد پیش کرتی ہے۔