پسماندہ طبقات ، صفائی کرمچاریوں اور معذور افراد کو کارپوریشن کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ڈویولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم ملک نے یو ٹی کے مختلف علاقوں میں شیڈول کاسٹ ، شیڈولڈ ٹرائبز کے ٹارگٹ گروپ کے لیے بیداری پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پسماندہ طبقات ، نوٹیفائیڈ قومی اقلیتوں ، صفائی کرمچاریوں اور معذور افراد کو کارپوریشن کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور وہ فوائد حاصل کرسکیں۔اسی سلسلہ کے تحت جموں و کشمیر ایس سی ، ایس ٹی ،او بی سی کارپوریشن نے قومی شیڈولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیو لپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) کے تعاون سے یہاں تحصیل ، نگروٹہ ، ضلع جموں میں ایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر این ایس ایف ڈی سی کی پروگراموں ا سکیموں اور کارپوریشن کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں اور خاص طور پر ٹارگٹ گروپ کے بے روزگار نوجوانوں کو کارپوریشن کی اسکیموں کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے بیدار کیا گیا۔اس موقع پر کارپوریشن کے آفیسران نے ڈائریکٹ فنانسنگ اسکیم بشمول ایجوکیشن لون سکیم کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔وہیںاس موقع پر سرپنچوں اور پنچوں سمیت دیگر افراد سے بھی بات کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی۔