بی جی ایس بی یو کے زیر اہتمام فکلٹی ممبران کیلئے بیڈمنٹن ٹورنمٹ کا انعقاد

0
0

پہلا مقابلہ وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود اور ڈین ایس او ای ٹی آصف حسین کے مابین ہوا
لازوال ڈیسک
راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہؒ یونیورسٹی 75 نے واں یوم آزادی منانے کے لیے آزا ی کا امرت مہوتسو ’کے تحت بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ۔جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس نے فکلٹی ممبران کیلئے اس ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔ وہیں افتتاحی میچ پروفیسر اکبر مسعود وائس چانسلر بی جی ایس بی یو اور آصف حسین ڈین ایس اوا ی ٹی کے مابین کھیلا گیا ۔پروفیسر مسعود نے یہ میچ 2.0 سے جیت لیا۔ دوسرا میچ ڈاکٹر پرویز عالم اسسٹنٹ پروفیسر سول انجینئرنگ اورذیشان اسلم اسسٹنٹ پروفیسر سول انجینئرنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ ڈاکٹر پرویز عالم نے 2-1 سے جیتا۔ تیسرا میچ ڈاکٹرسنجے جمال ، اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس اور جتندر کما اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سٹڈیزکے مابین ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر اکبرمسعود نے جشن آزادی کا امرت مہوتسوفٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کے تحت ایسی سرگرمیوں کو ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے شرکاء اور منتظمین کے کردار کی بھی سراہنا کی جن کی کوششوں سے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔علاوہ ازیں وائس چانسلر نے شرکاء کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر مبارک بات پیش کی اور امید ظاہر کی نوجوان نسل جوش و جذبے کے ساتھ ایک مضبوط تعمیر کی طرف کام کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا