راجیہ سبھا میں سکریٹری جنرل کی میز پر اپوزیشن کے اراکین قابض ہوگئے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو اور عام آدمی پارٹی کے اراکین نے جنرل سکریٹری کی میز پر چڑھ کر راجیہ سبھا میں نعرے بازی کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تین التواء کے بعد دن چار بجے کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ افسر بھونیشور کالیتا نے چار بجے کارروائی شروع کی اور دن بھر کے لیے ایوان ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل اے اے پی کے سنجے سنگھ ، ترنمول کانگریس کے موسم نور ، کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ ، ماؤ نواز پارٹی کے مسٹر شوداسن اور سی پی آئی کے ونے وشوام نے جنرل سکریٹری کی میز پر نعرے لگائے۔ یہ ممبران بھی میز بجا رہے تھے۔ دوسرے اراکین شور مچا رہے تھے۔ اس سے پہلے کانگریس کے رپون بورا ، دیپندر ہڈا اور کانگریس کے راج منی پٹیل بھی میز پر کھڑے ہوگئے تھے۔اس سے قبل بھی زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی کیس کے حوالے سے ایوان کی کارروائی 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں آج بھی وقفہ سوال اوروقفہ صفر نہیں ہو سکا۔ تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں مذاکرات کے لیے بلایا ہے۔جب ایوان کی کارروائی دو بجے دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین بھوبنیشور کالیتا نے ‘زراعت سے متعلق مسائل اور ان کے حل’ پر مختصر مدتی بحث شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے بی جے پی کے وجے پال سنگھ تومر سے ہنگامہ آرائی کے دوران بحث شروع کرنے کو کہا۔ کانگریس ، ترنمول کانگریس ، دراوڈ منیترا کزگم ، بائیں اور عام آدمی پارٹی اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے اراکین بھی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو کر نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا