پرنسپل ڈاکٹر جاوید اقبال زرگر نے بچوں کی کاوشوں کاسراہا
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍آزادی کا امرت مہااتسو کی ایک کڑی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں گزشتہ روز پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر جاوید اقبال زرگر کی زیر سرپرستی میں پوسٹر نگاری مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں درجہ اول، سوم، چہار و ششم کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کے آرگنائزر پروفیسر جوزیا فرہان اور ونے کمار تھے ۔ان کی نگرانی میں اس پروگرام کو منعقد کیاگیا تھا۔پوسٹروں کے ذریعہ عوام کو یہ پیغام دیا گیا کہ ماحول کو صاف شفاف رکھیں، نشہ والی چیزوں سے پرہیز کریں اور جو اس لت کا شکار ہوچکے ہیں انہیں کس طرح سے راستہ پر لانا ہے۔اس دوران طلباء نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے مختلف طرح کے پوسٹر بنائے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد ڈار نے پروگرام میں حصہ لینے والے سبھی طلباء کو مبارکباد پیش کی اور آیندہ آنے والے ہر پروگرام میں طلباء سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل ہے۔