بارو نے کونسلرز کے لیے پروٹوکول اور سیکورٹی کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//بی جے پی نے 74 ویں ترمیم جیسے ہر ضروری اقدام کو یقینی بناتے ہوئے شہری بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ۔وہیںجموں و کشمیر بی جے پی میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا اور جے ایم سی کونسلر شاردا کماری بھی پارٹی ہیڈ کوارٹر ، ترکوٹہ نگر ، جموں میں منعقدہ پریس بریفنگ میں موجود تھے۔سنجے کمار بارو نے پریس میٹنگ کے آغاز پر حال ہی میں شہید ہونے والے بی جے پی لیڈر اور سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا جو کلگام سے کسان مورچہ کے ضلع صدر بھی تھے۔ انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں بے مثال ترقی دیکھ کر دہشت گرد حد سے زیادہ مایوس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہ دشمن کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور جلد ہی ان سب کو ہماری سیکورٹی فورسز کے ذریعے بے اثر کر دیا جائے گا۔سنجے بارو نے کہا کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلوں پر 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کو جموں و کشمیر میں شامل کیا گیا تھا ، لیکن پھر بھی جموں میں 74 ویں ترمیم مکمل طور پر نافذ نہیں ہے۔