کہا بی جے پی ہمیشہ معاشرے کے ساتھ ہر مصیبت میں کھڑی رہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشتواڑ کلاؤڈ برسٹ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پارٹی ہیڈ کوارٹر ، ترکوٹہ نگر ، جموں سے روانہ کی۔وہیں اس دوارن جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ ویبودھ گپتا نے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ کشتواڑ بادل پھٹنے کے متاثرین کے لیے انسانی امداد کے طور پر امدادی مواد سے بھرے ٹرک کو جھنڈی دکھائی۔وہیں اس موقع پر ویبودھ گپتا نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ معاشرے کے ساتھ ہر مصیبت میں کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کشتواڑ کے بادل پھٹنے کے متاثرین کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ، بی جے پی کے کارکنان ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے سب سے آگے آئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام حلقوں کی فعال شراکت کے ساتھ بی جے پی نے ایک بار پھر ان لوگوں کی امداد کے لیے امدادی مواد اکٹھا کیا ہے جن کا نقصان ہوا ہے۔ویبودھ نے مزید کہا کہ بی جے پی نے راشن کی اشیاء جیسے آٹا ، چاول ، چینی ، تیل کے علاوہ کمبل ، ادویات اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء جیسے دانتوں کا برش ، ٹوتھ پیسٹ ، صابن ، ڈٹرجنٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو انسانی امداد کے طور پر جمع کیا ہے۔