جی ڈی سی ڈوڈو بسنت گڑھ کے زیر اہتمام” انڈین فریڈم موومنٹ کردار پر پر انٹرا کالج مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

0
0

طلباء کی بڑی تعداد نے کی شرکت ،بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اسناد سے نوازہ گیا
نریندرسنگھ ٹھاکر
اودھمپور//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈو بسنت گڑھ نے "آزادی کا امرت مہوتسو” کی یاد میں کالج ہفتہ کی طویل تقریبات کے ایک حصے کے طور پر "انڈین فریڈم موومنٹ” پر ایک آن لائن انٹرا کالج مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا۔جبکہ یہ تقریب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بھونیش چند کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ کالج کے طلباء نے ایونٹ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور گاندھی جی کی زندگی کے خاکہ اور ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران مختلف جدوجہد کی تحریکوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہیں طلباء نے تحریکوں کو ترتیب وار بیان کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ ہندوستان کو برطانوی راج سے آزادی کیسے ملی۔محترمہ نیتو دیوی ، منیشا دیوی اور سپنا پریشار کے مضامین کو بالترتیب پہلا ، دوسرا اور تیسرا قرار دیا گیا۔ تقریب کا اہتمام پروفیسر راہل شرما اور پروفیسر پردیپ کمار کنڈل نے کیا۔پروگرام کے آخر میں شرکاء کو ای سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا