جموں پولیس نے سدھرا کے توی وہار میں چوری کا معاملہ حل کیا

0
0

ان پولیس آفیسران کا احترام کرنا چاہیے، جنہوں نے قابل ستائش کام کیا ہے: وکرانت کپور
لازوال ڈیسک
جموں //شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ، جموں پولیس نے سدھرا کے توی وہار علاقے میں ہندوستانی شیو سینا کے ریاستی صدر وکرانت کپور کے گھر پر ہونے والی چوری کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی چندن کوہلی ، ایس پی رورل سنجے شرما کی ہدایات پر نگروٹہ ایس ڈی پی او پروپوکر سنگھ ، نگروٹہ تھانہ ایس ایچ او محمد شوکت اور سدھرا پولیس چوکی انچارج شکیل احمد کی انتھک کوششوں سے ، پولیس اس کیس کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔جبکہ پولیس نے کچھ چوری شدہ اشیاء بھی برآمد کر لی ہیں جبکہ دیگر کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیںو۔ وہیںہندوستانی شیو سینا کے ریاستی صدر وکرانت کپور نے اس معاملے میں پولیس کے کردار کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی کی نگرانی میں تھانہ نگروٹہ کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نیز سدھرا پولیس چوکی کے انچارج نے چوری کے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی پولیس کا محکمہ ایس ایس پی چندن کوہلی کی نگرانی میں جموں میں جرائم کے واقعات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔وکرانت کپور نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم نے چوری کے اس معاملے کو حل کرنے میں پولیس کی مدد کی ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پولیس کی جانب سے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا