پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے خلاف گائوں کے لوگوں کا احتجاج

0
0

لوگ بیرو بستی سے ڈگلی سڑک پر تارکول دالنے کی مانگ کر رہے تھے
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ کے سیاحتی مقامات میں سے جانے جانے والے علاقہ کھلینی کے لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ احتجاجی مانگ کررہے تھے کہ عرصہ دراز سے بنائی جارہی سڑک ابھی تک نامکمل ہے جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں گزرنا محال ہے ۔گائوں کے لوگوں نے ٹھکیدار اور محکمہ پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر اس چار پنچایتوں سے جڑے علاقہ جات جس کی تقریباً آبادی 30000 کے قریب ہے۔ احتجاج کررہے لوگوں نے بھدرواہ انتظامیہ کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری مانگ پر جلدی سے غور نہیں کیا گیا تو ہم آنے والے دنوں میں بھدرواہ ڈوڈہ سڑک پر دھرنا دیں گے اور تمام گاڑیوں کو بھی روک دیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ محکمہ اور بھدرواہ انتظامیہ ہوگی۔اس بابت جب نمایندہ نے اے ای ای عطا محمد سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سڑک کو مکمل کرنے کو تیار ہیں مگر مونسون کی وجہ سے کام روکا پڑا ہے موسم ٹھیک ہوتے ہی ہم کام شروع کردیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا