حکومت سرحدی علاقے کی ترقی کیلئے پُر عزم: ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری

0
0

ضلع پونچھ میں بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا جائزہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سیکرٹری محکمہ قبائلی امور اور بی اے ڈی پی کے پربھاری افسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پونچھ میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد اور آراء کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ سرحدی دیہات میں ترقیاتی اقدامات کیلئے مختلف پروجیکٹوں سے متعلق تجاویز اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ تعظیم اختر ، وائس چئیر مین محمد اشفاق ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن اور افسران نے میٹنگ میں شرکت کی جس میں مختلف شعبوں کے کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انفراسٹریکچر کو مضبوط بنانے اور سرحدی دیہات میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے درکار مزید مداخلت کے بارے میں رائے دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے بی اے ڈی پی کے تحت 8 بلاکس اور 112 بستیوں پر مشتمل کام کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ ڈاکٹر شاہد چودھری نے بتایا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں جدید خطوط پر انفراسٹرکچر تیار کرنے کی خواہاں ہے جس میں رابطے ، روزی روٹی ، تعلیم ، ضروری خدمات اور سب سے زیادہ سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ڈی ڈی سی ممبر مانکوٹ ، عمران ظفر نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں کی شمولیت کے اقدامات ، بلنوئی میں اہم سڑکوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ۔ بی ڈی سی چئیر پرسن پونچھ شمیم کوہلی اور بی ڈی سی کے چمن امان اللہ چودھری نے منصوبہ پر نظر ثانی کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور سڑک رابطوں کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ۔ ڈی ڈی سی ممبر چودھری غنی نے بی اے ڈی پی کے تحت قبائلی دیہات کی ترقی ، مختلف سکیموں کے تحت منصوبوں کی اوورلیپنگ سے بچنے کا طریقہ کار پیش کیا ۔ ڈی ڈی سی کے رُکن ریاض بشیر ناز نے بی اے ڈی پی کی منصوبہ بندی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت ، سرحدی دیہات میں مخصوص سڑکوں کے منصوبوں کی منظوری ، سرحدی دیہات میں بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خصوصی گرانٹ اور نوجوانوں کی مصروفیات کی سرگرمیوں پر زور دیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا