پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ بھی سپریم کورٹ پہنچا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍پیگاسس جاسوسی معاملے کی آزادی کی تفتیش کے سلسلے میں اب ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ایڈیٹرس گلد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنمائوں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔غورطلب ہے کہ قبل ازیں سینیئرجرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں، ان میں وکیل منوہر لال شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس، سماجی کارکن پرنجوائے ٹھاکْرتا بھی شامل ہیں۔ان عرضیوں میں سے تین چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے پانچ اگست کو فہرست بند کی جانی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا