لازوال ڈیسک
جموں// گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے معمول کی زندگی متاثر کی ہے۔جسکی وجہ سے پونچھ کے نچلے علاقوں میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے۔وہیں مینڈھر تحصیل کے نکہ منجاڑی گاؤں میں واقع اتفاق احمد کے کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ وہیں فوج نے فوری طور پر کارروائی کی اور متاثرہ گھر میں امدادی پارٹی بھیجی اور ضروری اشیاء حوالے کیں۔ علاوہ ازیں فوج نے اس کے گھر کی تعمیر کیلئے بھی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وہیں اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور ضرورت کے وقت عوام کی مدد کے لیے فوج کی کوششوں کو سراہا۔