کہا پٹرول اور ڈئزل کی قیمتوں میں اضافے سے گھروں کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے
لازوال ڈیسک
جموں //آج یہاںڈوگرہ یوتھ کے نوجوان کارکنوں نے جموں میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا ۔جو کہ کووڈ 19 وبائی مرض کے درمیان عام لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔اس دوران ڈوگرہ یوتھ کے نوجوانوں نے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔وہیںمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ جموں میں پٹرول 101 روپے فی لیٹر سے زیادہ اور ڈیزل 92 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ گھریلو ایل پی جی 980 روپے فی سلنڈر تک پہنچ گئی ہے۔پرتاپ نے کہا کہ ہم ایک سکوٹی اور موٹر سائیکل پوجن کر رہے ہیں۔ "یہ ایک علامتی احتجاج ہے۔ ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہمیں پیچھے دھکیل رہا ہے ۔اپنے خطاب پر ، بھانو پرتاپ سنگھ گوریا نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں باقاعدہ اضافے سے گھروں کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس دوران وکرانت شرما ، سمت کمار ، آکش مینیا ، ساگر شرما ، سورج ، بھرت ٹھاکر ، سوشانت ٹھکور ، لوکی کمار ، شبھم پرمودھی ، ہرش باوا وغیرہ شامل رہے۔