مڈل اسکول سوکڑ میں مزدوروں نے بنائی رہائش گاہ

0
0

اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کی حد ہے
دلشاد احمد
کوٹرنکہ؍؍ گورنمنٹ میڈکل اسکول سوکڑ جس کومزدوروں نے رہائش گاہ بنایا ہے ۔سرکاری عمارت پر یہ قبضہ کیوں ہوا کیسے ہوا کسی کو علم نہیں لیکن دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔کرونا کی وجہ سے تمام تر اسکولوں میں درس وتدریسی نظام بند کیاہوا ہے اور سرکاری اسکولوں کو اساتذائے کرام کے رحم و کرم پر چھوڑاہوا ہے۔ لیکن مڈل اسکول سوکڑ کی عمارت سے اس وقت مزدورو طبقہ فائدہ حاصل کررہا ہے اب یہ مزدور ہیں کہاں کے اور کس جگہ آپنی مزدوری کا کام سر انجام دے رہے ہیں کن لوگوں نے ان اجازت دی کوئی علم نہیں ہے ۔بلکہ یہ حقیقت ہے کہ درجنوں مزدوروں نے آپنا ڈیرا میڈل اسکول سوکڑ میں ڈالا ہوا ہے اپنے پورے بوری بستر دیگر سازو سامان کے ساتھ یہ لوگ یہاں پر ڈیرا جمائے ہوئے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر کہاں ہیں اور وہ کیوں نہیں اس پر قدم اْٹھاتے یاتو ہڈ ماسٹر کی ملی بھگت ہے یا پھر نااہلی ہے اسی ضمن میں جب چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چوھدری گلزار سے بات کی تو انہوں نے فوراً کاروائی کا یقین دلایا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا