شوکت علی چوہدری نے ایل جی انتظامیہ سے پانی سپلائی بحال کرانے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے صدر شوکت علی چوہدری نے جل شکتی محکمہ کی لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل نگروٹا کی پنچائت پنجگرائیں میں دامونی جل شکتی اسٹیشن پچھلے پندرہ دنوں سے لگاتار بند ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں۔ اس سٹیشن سے دامونی اور ترنگاڑہ ،کالگرں، سونی، دامونی، اور کاپاڑا اور مانگا پاروں بانسو ڈاڈورا سالمے کھوڈوں یہ سب گاؤں اس سٹیشن کے بند کی وجہ سے پانی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔انہوںنے فوری اس بابت ایل جی انتظامیہ سے کاروائی کی مانگ کی ہے ۔