ملک میں کوروناوائرس سے شفایابی کی شرح میں بتدریج اضافہ

0
0

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، تاہم شفایاب مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شفایابی کی شرح 97.09 ہوگئی۔
دریں اثنا ہفتہ کو 63 لاکھ 87 ہزار 849 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 306 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
اتوارکی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،071 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 45 ہزار 433 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 52 ہزار 299 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 78 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 10،183 سے گھٹ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں 955 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ دو ہزار پانچ ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا