ویکسینیشن کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کا واحد ذریعہ:محمد اعجاز اسد

0
0

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی اورمذہبی مقامات وپبلک پارکوں کوکھولنے کااشارہ
یواین آئی

سرینگر؍؍ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کا واحد ذریعہ ویکسینیشن ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کی طرف سے کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کے پیش نظر ہمیں محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ساتھ پبلک پارکوں اور مذہبی مقامات کو بھی کھولا جا سکتا ہے تو شاید ان میں داخل ہونے کے لئے ان ہی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے ٹیکہ لگوایا ہوگا۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا: ‘ماہرین صحت تیسری لہر کی پیش گوئی کر رہے ہیں اس لئے ہمیں محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے اور سب سے اہم چیز جو ہماری دفاع کر سکتی ہے وہ ویکسینیشن ہے، لہٰذا سبھی لوگوں کو اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر ویکسین لگوانا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ کورونا پروٹوکال پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر اعجاز اسد نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ساتھ ہی مذہبی مقامات اور پبلک پارکوں کو بھی کھولا جا سکتا ہے تو اس وقت شاید ان ہی لوگوں کو ان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ٹیکے لگوائے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے کہ ضلع سری نگر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح قریب 98 فیصد ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا