بی جی ایس بی یو تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی:پروفیسر اکبر مسعود

0
0

وائس چانسلر بی جی ایس بی یو نے اسکول آف بائیو سائنسز اور بائیوٹیکنالوجی کا کیا دورہ
لازوال ڈیسک

راجوری //وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ، پروفیسر اکبر مسعود نے آج یہاں اسکول آف بائیو سائنسز اور بائیوٹیکنالوجی کا دورہ کرتے ہوئے ریسرچ اسکالرز کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی شہرت کے جرائد میں اشاعت کرنے کے لئے اسکالرز کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اور انہیں کہا وہ مزید جوش کے ساتھ تحقیق کریں۔پروفیسر اکبر نے اسکالرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید ترین تحقیق کے ساتھ مطالعہ کے جدید شعبوں میں تحقیق کریں۔ اکبر نے ریسرچ اسکالرز کو یقین دلایا کہ بی جی ایس بی یو انہیں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر ، وائس چانسلر نے دوسرے شعبہ کے اسکالرز کو بھی کووڈویکسین کرانے کے بعد مکمل کووڈ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے اپنے لیبز میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا