78 واں یوم آزادی: منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

0
0

سری نگر، 15 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے جمعرات کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘یوم آزادی کے پُر مسرت موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جے ہند’۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے بھی یوم آزادی کے موقع پر لوگوں اور سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس، فوج، اور سی اے پی ایف کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا