ملک کو اقربا پروری اور ذات پرستی سے نجات دلانا ضروری : مودی

0
0

نئی دہلی، 15 اگست ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اقربا پروری اور ذات پرستی کی سیاست ہمہ جہت ترقی کے لیے مہلک ہے، اس لیے ملک کو ذات پرستی اور اقربا پروری کی زنجیروں سے جلد از جلد آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے آج کہا کہ وہ ملک کو ذات پات اور اقربا پروری سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ ملک میں ایسے ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں جو عوام کے نمائندے بنیں اور سماجی خدمت کے کام انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تقویت دینے کے لیے ایک لاکھ ایسے نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہوگا جن کے خاندان کے افراد کبھی سیاست میں نہ رہے ہوں۔ اس سے ملک اقربا پروری اور ذات پرستی سے پاک ہو جائے گا اور ملک کے متحرک نوجوانوں کو بطور سیاستدان قوم کی خدمت کا موقع ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بار بار انتخابات ہوتے ہیں اور اس سے قومی ترقی متاثر ہوتی ہے، اس لیے اب پورے ملک کو ون نیشن ون الیکشن کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ’ون نیشن ون الیکشن‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا