دوست ممالک کے نوجوانوں کو یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی ؍؍آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 25 دوست ممالک کے نوجوانوں کو آئندہ یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی کیڈیٹ کور کے یوم جمہوریہ کے کیمپ میں شامل ہونے کے لئے اس مرتبہ 25 دوست ممالک کے نوجوانوں کو مدعوکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے ہرسال غیرملکی کیڈیٹ پریڈ میں حصہ لیتے ہیں لیکن ان کا انتخاب ان کے ملک میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ اس کے لئے ایک مقابلے کا انعقادکیا جائے گا جس میں ان ممالک کا کوئی بھی نوجوان حصہ لے سکتا ہے۔ یہ آن لائن مقابلہ ان ممالک میں ہندوستانی سفارت خانہ این سی سی کے تعاون سے ستمبر میں منعقدکریں گے۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔اس مقابلے میں ہندوستان کی ثقافت، معیشت اورتاریخ سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ ہرملک سے دس نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا اوران کے ساتھ دوفیکلٹی ممبر کوآنے کی اجازت ہوگی۔ اس طرح تقریباً 300 غیرملکی اس بارپریڈ میں حصہ لیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا