ڈاکٹر شوکت نعیمی دبئی میں پی ایم کے فیضی ایوارڈسے سرفراز

0
0

سنی اسٹوڈنٹ فاوندیشن کی جانب سے مبارکباد و تہنیت
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍ یس انڈیا فاونڈیشن کے چیئرمین اور اسلامیہ اسکول پونچھ کے ڈائریکٹر و معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شوکت حسین نعیمی کی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ۔ موصوف کودبئی کی سمارٹ لیونگ فاونڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے پی ا یم کے فیضی ایواڑد سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایس سنی اسٹوڈنٹ فاوندیشن (ایس ایس ایف) کی جانب سے موصوف کو مباکباد دی گئی ۔ مولانا طاہر نعیمی،مولانا عارف رضا،عبد الصمد ، حافظ عارف گنائی ،دلشاد احمد، فضل الرحمن کی جانب سے اجتماعی موصول پریس بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شوکت حسین نعیمی عرصہ دراز سے ملی خدمات انجام د ے رہے ہیں ۔ موصوف نے دور دراز پہاڑی علاقہ جات میں دینی و دنیاوی تعلیم کے طالبان کو نئی سمت و نئی راہ دی ہے ۔ آپ نے پورے ملک میں خصوصا جمو ں و کشمیر میں یس انڈیا فاونڈیشن کے تحت اعلیٰ سطح کی خدمات انجام دی ہیں ۔ جن کا اعتراف عالمی سطح پر دبئی کی انٹرنیشنل تنظیم نے کیا ہے ۔ ہم تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور ڈاکٹر شوکت حسین نعیمی کو مباکباد دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاموصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہا موصوف نے خطہ پیر پنجال اور جموں وکشمیر میں کئی مساجد کو بنوایا ہے اور سماج کے بے سہارہ لوگوں کی ڈھارس بننے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایس ایس ایف جموں و کشمیر کی جانب سے ہم مباکباد دیتے ہیں ۔ اور مذید ترقیوں کی دعا کرتے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا