مستفید افراد خصوصاً بچوں سے بات چیت کرکے اْنہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
شاہ نواز
ریاسی؍؍جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ساکشم اسکیم سماجی تحفظ کے لئے کوویڈ 19 میں متاثرہ خاندانوں کے لئے جاری کی جس کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی سی ریاسی چرن دیپ سنگھ نے آج 24 مستفید افراد میں اسکام کے تحت اسکالرشپ اور پنشن سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چرندیپ سنگھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اس اسکیم کے تحت شریک حیات یا کنبہ کے سب سے بڑے ممبر کو 1000 روپے ماہانہ نقدی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اسکول جانے والے طلباء کے لئے سالانہ 20000ہزار روپے اور کالج جانے والے طلباء کے لئے 40000 ہزار سالانہ اسکالرشپ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تکلیف کا شکار کوئی خاندان دو بچوں کے لئے وظیفے کے اہل ہوگا، اگر انہیں کوئی دوسرا وظیفہ نہیں مل رہا ہو تو انہیں بھی اس اسکیم میں لایا جائے گا۔ڈی سی ریاسی نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کی کہ کوویڈ متاثرہ خاندانوں کوساکشم سکیم کے تحت بچوں کو فوری نگہداشت و تحفظ فراہم کریں۔ڈی سی موصوف نے مستفید افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مشکلات کے حل کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی صحت ، خوراک سے متعلق ان کی ضروریات کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لئے باقاعدہ رابطہ کریں اور خود روزگار پیدا کرنے کے لئے بھی مزکورہ لوگوں کو ہدایت دی۔ڈی سی نے مزید بتایا کہ ضلعی کوویڈ سیل ایسے COVID متاثرہ خاندانوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے وقف ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ COVID سے متاثرہ خاندانوں کی شکایات کو موثر طریقے سے حل کریں۔