امرناتھ یاترا نہ کھولنے پر شیو بھکت ناراض، سڑکوں پر اتریں گے

0
0

پوچھا سیاسی ریلیاں منعقد کی جا سکتی ہیں تو امرناتھ یاترا کیوں نہیں منعقد کی جا سکتی ہے؟
لازوال ڈیسک

سرسہ؍؍مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کی جانب سے بابا امرناتھ یاترا امسال بھی رد کیے جانے کے سلسلے میں شیو بھکت، سماجی اور مذہبی تنظیمیں ناراض ہو گئی ہیں اور ان کی جانب سے آواز اٹھنے لگی ہے۔یاترا رد کیے جانے کے سلسلے میں پورے ملک کے سماجی اور مذہبی تنظیموں کی ایک ضروری میٹنگ چنڈی گڑھ میں ہوئی جس میں آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی۔ میٹنگ کے سلسلے میں مسٹر امرناتھ یاترا کے بانی گْردیال مہتا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پہلے کی طرح پھر امرناتھ یاترا رد کر دی گئی ہے۔ یاترا رد ہونے سے شیو بھکتوں میں غصہ ہے۔انہوں نے شرائن بورڈ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب کورونا افان پر تھا اور اگر اس وقت رہنمائوں کی سیاسی ریلیاں منعقد کی جا سکتی ہیں تو اس وقت کورونا پوزیٹیوٹی ریٹ کافی نیچے آ گئی ہے تو امرناتھ یاترا کیوں نہیں منعقد کی جا سکتی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ امرناتھ یاترا پر پابندی لگا کر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ شرائن بورڈ نے پہلے بھنڈارے لگانے کی اجازت دی تھی لیکن اسے بھی اب رد کر دیا گیا ہے۔ پورے ملک کی تنظیمیں اس فیصلے کے خلاف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پورے ملک کے تنظیموں کے نمائندے تمام ریاستوں کے گورنر سے مل کر اس مسئلے پر انھیں میمورنڈ سونپیں گے۔ اگر اس کے بعد بھی امرناتھ یاترا نہیں شروع کی گئی تو شیو بھکت اور تنظیموں سے وابستہ افراد سڑکوں پر اتریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا