پاکستانی زیر انتظام کشمیری مہاجرین کی جموں میں احتجاجی ریلی

0
0

کہا مہاجرین سات دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،مطالبات کا ازالہ کیا جائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مہاجرین نے یہاں جموں پریس کلب کے سامنے ایک زور دار احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ مہاجرین 1947ئ؁ سے آج تک کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی او جے کے ، ڈی پی فرنٹ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ یدھویر سنگھ چب نے کہا کہ وزیر اعظم نرندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے مہاجرین کیلئے ایک پیکیج واگزار کیا جس کا فائدہ لگ بھگ ستر فیصد مہاجرین کا ملا لیکن بقایہ ابھی بھی انتظار میں ہیں جبکہ ان کی نشاندہی کے طریقہ کار سست روی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ بقایہ رقومات فوری طور پر واگزار کی جانی چاہئے کیونکہ پاکستانی زیر انتظار کشمیر ی مہاجرین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مہاجرین کو جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ دئے جانے چاہئے ، بیرونی ریاستوں میں آباد مہاجرین کی مالی معاونت کی جانی چاہئے۔تعلیم، روزگار اور دیگر معاملات میں ریزرویشن دی جانی چاہئے ۔انہوںنے مرکزی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مہاجرین کے مسائل کا ازالہ کیا جانا چاہئے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا