اوڑی میں فورز وایس ائوجی کی مشترہ کارروائی

0
0

جنگجو ئوںکے 3 اعانت کارسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار
لازوال ڈیسک

بارہمولہ؍؍ بارہمولہ پولیس نے سرحدی قصبہ اوڑی میں جنگجوئوں کے3 اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج ، سی آر پی ایف کی 53ویں بٹالین اور پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قصبہ اوڑی سے سرگرم جنگجو ئوںکے تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت شرافت خان ولد بادشاہ خان ساکن کپوارہ،سجاد احمد شاہ ولد محمد شاہ ساکن لال پورہ لولاب کپوارہ اور شاہد احمد راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکن ٹنگمرگ بارہمولہ کے بطور کی۔نا ایک پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تحویل سے2 پستول،2 میگزین،10راؤنڈگولیاں، چینی ساخت کے5 گرینیڈ اور 3 لاکھ روپیے نقدی بر آمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا