یوگا ہمارے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی جُز:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوگری اور کشمیری میں یوگا پروٹوکول سے متعلق ویڈیووں کی نقاب کشائی کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں منعقدہ ایک ورچیول تقریب میں مرکزی حکومت کی وزارت آیوش کی طرف سے جاری کامن یوگا پروٹوکول پر مبنی ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں یوگا ویڈیوز کی نقاب کشائی کی ۔ یہ ویڈیوز ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کئے جائیں گے ۔ اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ صحت مند اور خوش رہنے کیلئے یوگا کو اپنائیں اور یہ پچھلے ڈیڑھ برس میں ہم سب پر لازمی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عمدہ اقدام کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے ) نے 2014 ء میں ہر سال 21 ؍جون کو یوگا کے عالمی دن ( آئی ڈی وائی ) کے طور پر منانے کیلئے ایک تاریخی فیصلہ لیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا کو اب پوری دُنیا میں قبولیت حاصل ہے اور یہ ہمارے ملک کیلئے فخر کی بات ہے کیونکہ یوگا ہمارے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی جُز ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر شہری کو صحت مند ، تناؤ سے پاک زندگی گذارنے اور استثنیٰ کو بڑھانے کیلئے روزانہ یوگا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے سب سے مطالبہ کیا کہ صحت ، روحانی اور جذباتی تندرستی کو بہتر بنانے کیلئے یوگا کو طرزِ زندگی کے لازمی جُز کے طور پر اپنائیں ، خاص طور پر کووِڈ۔ 19 کے دوران اور آئی ڈی وائی 2021 ء سے آگے بھی یوگا پر عمل پیرا رہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سب کو زور دے کر کہا کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائینز پر عمل کریں اور ’’ یوگا کے ساتھ رہیں ، گھر پر رہیں ‘‘ کا پیغام عام کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا ویڈیو کے ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہونے والے فوائد سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی جائے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اَتل ڈولو نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو گا بیماریوں کی روکتھام ، صحت کے فروغ اور ایک شخص کی مجموعی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا، انڈین سسٹم آف میڈیسن ( آیوش ) جے اینڈ کے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ اور دیگر اَفسران موجود تھے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا